Apr ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے اسپورٹس کمپلکس پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر بیت صفافا میں ایک اسپورٹس کمپلکس پر حملہ کرکے فلسطینیوں کی مقامی فٹبال ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کو روک دیا۔

فلسطین کی سرکاری خبررساں ایجنسی معا نے خبردی ہے کہ صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی کی وزارت نے ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ فلسطینی قیدیوں کی یاد میں ہونے والے اس فٹبال ٹورنا منٹ کو نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں بارہ سے تیرہ سال کی عمر کے فلسطینی بچوں کی بارہ ٹیمیں حصہ لینے والی تھیں۔

بیت صفافا کا علاقہ غرب اردن میں حائل صیہونی دیوار کے قریب واقع ہے اور اسی دیوار کے ذریعے صیہونی فوجی اور انتہا پسند صیہونی فلسطینیوں کو مسلسل پریشان کرتے ہیں۔

ٹیگس

کمنٹس