Apr ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • افغانستان: کابل پر دہشت گردانہ حملے کی روک تھام

افغانستان کی وزارت داخلہ نے دارالحکومت کابل میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار ضبط کئے جانے کی خبر دی ہے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے سروبی کے علاقے میں اپنی کارروائی کے دوران ایک کار کی تلاشی لیتے ہوئے بھاری مقدار میں گولہ بارود کا پتہ لگاکر اسے ضبط کر لیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سے متعلق اس کار کو ضبط کئے جانے سے کابل میں ایک خونریز واقعے کو رونما ہونے سے روک دیا گیا۔ہفتے کے روز بھی چار حملہ آوروں نے کابل میں وزارت مواصلات و ٹیکنالوجی کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا جس کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں سیکورٹی اہلکاروں نے تین حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا تھا۔واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گردانہ حملوں اور بم دھماکوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔