Apr ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • حکومت بحرین کے خلاف ہزاروں عراقیوں کا مظاہرہ

سیکڑوں عراقی شہریوں نے نجف اشرف میں واقع بحرینی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین بحرینی وزیرخارجہ کی جانب سے عراقی رہنما مقتدی صدر کی توہین کیے جانے کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔

عراق کی الصدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے گزشتہ دنوں اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں بڑھتی ہوئی بیرونی مداخلت پر سخت تشویش کا اظہار اور آل خلیفہ حکومت سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ بحرین میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہوسکے۔

ان کے اس بیان  کے جواب میں بحرین کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں مقتدی صدر کی توہین کی جس پر عراقی عوام نے شدید رعمل ظاہر کیا ہے۔عراق کے وزیر خارجہ نے اس معاملے پر بحرینی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جبکہ عراقی وزارت خارجہ نے حکومت بحرین سے باضابطہ معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس