Apr ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  •   سینچری ڈیل کے عوض بن سلمان کی محمود عباس کو اربوں ڈالر کی پیشکش

رام اللہ میں اردن کے نمائندے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان نے امریکی منصوبے سینچری ڈیل کو قبول کرلینے کے عوض فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کو دس ارب ڈالر کی پیشکش کی ہے۔

روزنامہ الاخبار کے مطابق رام اللہ میں اردن کے نمائندے نے اپنے ملک کی وزارت خارجہ کو ارسال کی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان نے گذشتہ فروری کے مہینے میں ریاض میں فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کے دوران امریکی سینچری ڈیل قبول کرنے کے عوض انہیں دس ارب ڈالر دینے کی پیشکش کی تھی۔

سعودی ولیعہد نے کہا تھا کہ یہ رقم آئندہ دس برس میں محمود عباس کو دی جائے گی۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ محمود عباس نے سعودی ولیعہد کی اس پیشکش کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری فلسطینی قوم سینچری ڈیل کی مخالف ہے اور اگر میں اس کو قبول کرلوں گا تو یہ میری سیاسی زندگی کا خاتمہ ہوگا۔

قابل ذکر ہےکہ  سعودی ولیعہد نے امریکا کے منحوس منصوبے سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے اور غاصب اسرائیلیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش تیز کردی ہے۔

ٹیگس