May ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • روہنگیائی مسلمانوں پرظلم و ستم سے باخبر کرنے والے  صحافی جیل سے رہا

میانمار کی حکومت نے روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم و ستم سے دنیا کو باخبر کرنے والے 2 صحافیوں کو جیل سے رہا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روہنگیا مسلمانوں پر میانمار آرمی کے ظلم و ستم کو بے نقاب کرنے کے جرم میں قید 2 صحافیوں کیاؤ سوئے اور والون کو رہا کر دیا گیا ہے۔ دونوں صحافیوں نے جیل سے رہائی کے بعد بھی صحافتی ذمہ داریاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے صحافیوں کیاؤ سوئے اور والون کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا، وہ میانمار فوج کی ایک کارروائی میں روہنگیا اقلیت سے تعلق رکھنے والے 10 مردوں کی ہلاکت کے واقعے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ عدالت نے دونوں صحافیوں کو سات سات سال قید کی سزا سنائی تھی اور وہ 521 دن قید میں رہے۔

 

ٹیگس