May ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی این جی او پر حملہ، 6 ہلاک

افغانستان میں امریکی غیرسرکاری تنظیم پر طالبان کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق حملے کے بعد طالبان  اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں وزارتِ داخلہ کے مطابق چار شہری اور دو پولیس افسر ہلاک ہوئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، حملے میں درجنوں گاڑیاں تباہ اور کئی دکانوں کو بھی  نقصان پہنچا۔

وزارت داخلہ کے مطابق پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ عمارت میں موجود 200 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

افغانستان میں امریکی سفیر جوہان بیس نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ این جی او افغانستان اور عوام کی مدد کررہی تھے تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی این جی او کی آڑ میں بد نام زمانہ دہشت گرد تنظیم بلیک واٹر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتی ہے۔

ٹیگس