May ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے حملوں کو روکنے میں اسرائیل کا دفاعی میزائل سسٹم ناکام

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کے دفاعی میزائل سسٹم آئرن ڈوم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ " دبکا " نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کے دفاعی میزائل سسٹم آئرن ڈوم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

صہیونی ذرائع کے مطابق غزہ کی حالیہ جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کے دفاعی میزائل سسٹم  آئرن ڈوم کے دبدبے کو خاک میں ملا دیا ہے ۔ دبکا کے مطابق فلسطینی مزاحتمی تنظیموں نے ایک منٹ میں درجنوں میزائل ایک ہی ہدف کی طرف فائر کئے جس کے نتیجے میں اسرائیل کا دفاعی میزائل نظام آئرن ڈوم سو فیصد ناکام ہوگیا۔

ٹیگس