May ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • شیعہ آبادی والے علاقوں پر سعودی جلادوں کا حملہ

سعودی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک بار پھر ملک کے شیعہ آبادی والے صوبے القطیف پر حملہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے قطیف کے علاقے سنابس میں متعدد مکانات کا محاصرے میں انکی تلاشی بھی لی۔
 ذارئع نے بتایا ہے کہ سعودی فوجیوں نے قطیف کے علاقے المثلث  میں کئی مکانات کو آر پی کے گولوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔
 ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے شیعہ آبادی والے علاقے تاروت میں جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کرکے پورے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔
 سیاسی اور مذہبی بنیادوں روا رکھے جانے والے ناروا سلوک اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف سعودی عرب  کے مشرقی علاقوں میں سن دوہزار گیارہ سے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
 اس عرصے کے دوران قطیف شہر سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے پے در پے حملوں کی زد پر رہا ہے جہاں درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد کو اپنے مذہبی اور سیاسی حقوق کی بالادستی کے آواز اٹھانے کے جرم میں گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔  

ٹیگس