May ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran

سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف حکومتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

رمضان المبارک میں بھی آل سعودی حکومت اپنے مخالفین کی سرکوبی سے باز نہیں آ رہی ہے ۔

مقامی ذرائع نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے سنیچر کی دوپہر کے بعد ایک بار پھر ملک کے شیعہ آبادی والے صوبے القطیف کے سنابس علاقے پر حملہ کر کے 8 سعودی باشندوں کو شہید کردیا۔ سعودی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے قطیف کے علاقے سنابس میں متعدد مکانات کا محاصرہ کرکے انکی تلاشی بھی لی ۔

ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے شیعہ آبادی والے علاقے تاروت میں جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کرکے پورے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔

مقامی ذارئع  کا کہنا ہے کہ سعودی فوجیوں نے قطیف کے علاقے المثلث میں کئی مکانات کو آر پی جی کے گولوں سے نشانہ بھی بنایا ۔

ٹیگس