May ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • افغانستان: ہرات دھماکے میں 3 بچوں سمیت 5 جاں بحق، 21 زخمی

افغانستان کے صوبے ہرات کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے اور اسی طرح بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔

افغانستان کے صوبے ہرات کے کمشنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے کہا کہ ایک ایرانی باشندہ جو ہرات، خواف کے ریلوے لائن پروجیکٹ پرکام کر رہا تھا بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں افغان فوجی کے ھمراہ جاں بحق ہو گیا۔

دوسری جانب بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے ضلع اوبا کی مارکیٹ میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے لیے بارود سے بھری موٹر سائیکل استعمال کی گئی جسے پارکنگ کے قریب کھڑا کیا گیا تھا۔

جس وقت دھماکہ ہوا، بچے موٹر سائیکل کے قریب کھیل رہے تھے۔ دھماکے میں مقامی ضلعی سربراہ بھی زخمی ہوا، 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس