May ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات غزہ کے قریب واقع مقبوضہ فلسطین کے دو مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے دو واقعات رونما ہوئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فائر بریگیڈ کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ جن علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے ہیں ان علاقوں کو رہائشیوں سے خالی کرالیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم بیس متاثرہ افراد کو اسپتال بھی منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ آگ غباروں کے ذریعے لگی۔ واضح رہے کہ فلسطینی گروہ، صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے پتنگوں اور غباروں کا استعمال کر رہے ہیں جن کے ذریعے وہ مقبوضہ فلسطین میں اپنے پیش نظر علاقوں میں آگ لگانے کے اقدامات اور نتیجے میں غاصب صیہونی حکومت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ان پتنگوں اور غباروں کا مقابلہ کرنے میں غاصب صیہونی فوجی بالکل بے بس نظر آتے ہیں۔

ٹیگس