May ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • تاریخ کے عظیم سپہ سالار فاتح خیبرحضرت علی (ع) کا یوم شہادت

فاتح خیبر مشکل کشاء امیرالمومنین حضرت امام علی (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے سحر عالمی نیٹ ورک اہلبیت اطہارعلیہم السلام کے تمام چاہنے والوں اور اپنے تمام سامعین و ناظرین کی خدمت میں بادل مغموم تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

آج تاریخ انسانی کے عظیم سپہ سالار فاتح خیبر، باب العلم، داماد رسول (ص) حضرت علی (ع) کا یوم شہادت ہے۔ فاتح خیبر حیدرکرار شیر خدا کو کوفہ کی مسجد میں 19 رمضان المبارک کو نماز کی حالت میں زخمی کیا گیا اور آپ 21 رمضان کوشہید ہوئے۔

امیرالمومنین، شیر خدا فاتح خیبر حضرت امام علی (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے دنیا کے گوشہ و کنار میں عزاداری کا سلسلہ جوجمعہ کی رات سے شروع ہواتھا بدستور جاری ہے۔ عراق کے مختلف شہروں نجف اشرف، کربلائے معلی، کاظمین، سامرا اور مسجد کوفہ جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں خاص طور سے مشہد المقدس اور قم المقدسہ میں ہر طرف مجلس عزاء اور ماتم و سینہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام مساجد و امام بارگاہوں میں نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات نیز سڑکوں پر سیاہ پرچم نصب ہیں۔

مشہد المقدس میں فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے روضہائے مبارک میں عزاداروں کا جم غفیر ہے جہاں اہلبیت اطہار (ع) کے عقیدت مندوں کی جانب سے اشکبار آنکھوں سے فاتح خیبر مشکل کشاء حضرت امام علی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے پرسہ پیش کیا  جا رہا ہے۔ مقدس روضوں کی فضا اہلبیت اطہار (ع) کے شیدائیوں کی آہ و بکا سے گونج رہی ہے۔ سوگواروں اور عزاداروں کی جانب سے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ حضرت امام علی (ع) کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

فاتح خیبر مشکل کشاء امیرالمومنین حضرت امام علی (ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے سحر عالمی نیٹ ورک اہلبیت اطہارعلیہم السلام کے تمام چاہنے والوں اور اپنے تمام سامعین و ناظرین کی خدمت میں بادل مغموم تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

ٹیگس