May ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • سینچری ڈیل ٹرمپ اور اسرائیل کا معاملہ: شیخ عیسی قاسم

شیخ عیسی قاسم نے صدی معاملے کو ٹرمپ اور اسرائیل کا معاملہ قراردے دیا۔

بحرین کے ممتازعالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اپنے ایک بیان میں سینچری ڈیل کو فلسطینی اہداف کے سراسرمنافی قراردیتے ہوئے کہا کہ سینچری ڈیل در حقیقت ٹرمپ اور اسرائیل کا معاملہ ہے جسے امریکہ کے اتحادی عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے تاہم فلسطینی اس ڈیل کے خلاف ہیں ۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا کہنا تھا کہ سینچری ڈیل میں ایک طرف اسرائیل اور امریکہ ہیں جبکہ اس معاملے کے دوسرے فریق کے بارے میں معلوم نہیں کہ کون ہے اس لئے فلسطینی عوام اور فلسطینی سیاسی قیادت تو اس معاملے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ہی فلسطین کے اصل مالک اور اصلی فریق ہیں لیکن اس معاملے میں ان کی جگہ کہاں ہے یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

بحرین کے ممتازعالم دین نے کہا کہ فلسطینی حکام اور عوام اس معاملے کے خلاف ہیں ۔ امریکہ اور اسرائیل در حقیقت اپنے اتحادی عرب ایجنٹوں کے ذریعہ اس معاملے کو فلسطینیوں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں اور اس معاملے کو وہ جلد از جلد انجام دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔

شیخ عیسی قاسم نے فلسطین کے بارے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بادشاہوں کے تخریبی کردار کی بھی مذمت کرتے ہوئے ان بادشاہوں کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ قراردیا۔

 

ٹیگس