Jun ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • عالمی یو م القدس کے موقع پر واپسی مارچ پر وحشیانہ حملہ 10 فلسطینی زخمی

صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کرکے 10 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل جمعے کے روز عالمی یوم القدس کے موقع پر 60 ویں واپسی مارچ کے دوران غزوہ میں صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے10 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کا استعمال بھی کیا۔

کل اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئیں۔

تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 310 سے زائد فلسطینی شہید اورکم سے کم 31 ہزارزخمی ہو چکے ہیں۔

 فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔

اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے-

غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ٹیگس