Jun ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • بدامنی پھیلانے کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا، لبنان کے صدر

لبنان کے صدر نے شمالی علاقے طرابلس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

لبنان کے صدر میشل عون نے کہا کہ شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے سے ملک کے استحکام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اس قسم کے واقعات کے مقابلے میں سیکورٹی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ لبنان کے تمام سیکورٹی اہلکر پورے ملک میں امن و استحکام کا تحفظ کرنے کے لئے ہمیشہ آمادہ رہے ہیں۔

طرابلس میں پیر کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں چار سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب فوجی محاصرہ تنگ ہونے پر دہشت گرد نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔

لبنان کے ایل بی سی ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ یہ دھماکہ داعش تکفیر دہشت گرد گروہ سے وابستہ ایک دہشت گرد نے کیا۔ البتہ علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا۔

ٹیگس