Jun ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • امت اسلامیہ کو آج سنگین خطرات کا سامنا ہے، عبدالملک الحوثی

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سکریٹری جنرل نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت اسلامیہ کو آج سنگین اور بڑے خطرات کا سامنا ہے۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران یمن کے عوام کے خلاف انتہائی وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے، کہا ہے کہ یمنی عوام دشمنوں کے فوجی سیاسی اور اقتصادی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے-

یمن کی عوامی انقلابی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ یمنی عوام کی صدائے مظلومیت دنیا والوں تک پہنچا کر دشمنوں کے شیطانی مقاصد اور ظالمانہ عزائم کا پردہ چاک کیا جانا چاہئے-

سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ میں یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا آغاز کیا تھا جو ابھی تک جاری ہیں-

جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں ہزار بےگناہ یمنی شہری مارے گئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں-

سعودی اتحاد کے حملوں کی وجہ سے یمن کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اور امریکا اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکے ہیں-

 

ٹیگس