Jun ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • مصر میں عیدالفطر کے پہلے روز حملہ 8 پولیس اہلکار ہلاک

مصر کے صحرائے سینا میں عیدالفطر کے موقع پر دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں نے العریش کے مغرب میں موجود چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 حملہ آور مارے گئے جبکہ 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ کچھ دہشت گرد موقع پاکر فرار بھی ہوئے جن کی نقل و حرکت پر سیکیورٹی فورسز نظر رکھے ہوئے ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اس وقت پولیس اور آرمی کے اہلکار چیک پوسٹ کا محاصرہ کیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مصر کے شمال مشرقی خطے میں دہشت گرد تنظیم داعش طویل عرصے سے سرگرم ہے جہاں سیکیورٹی فورسز پر اکثر حملے کیے جاتے ہیں۔

ٹیگس