Jun ۱۴, ۲۰۱۹ ۲۲:۱۵ Asia/Tehran
  • تحریک مزاحمت فلسطینی عوام کے دفاع کا مضبوط حصار ہے، حماس

حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مزاحمتی قوتیں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند پوری طاقت اور دانشمندی کے ساتھ فلسطینی قوم کا دفاع کرتی رہیں گی۔

 مرکز اصلاع رسانی فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم القاسم نے کہا ہے کہ مزاحمتی قوتیں اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام غاصب اسرائیل کی بعض جماعتوں کے سربراہوں کی دھمکیوں سے خوف کھانے والے نہیں ہیں۔
حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی تنظیموں کا مقصد غزہ پٹی کے محاصرے کو ختم کرانے کے لیے باہمی سمجھوتے کو آگے بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے عوام حق واپسی مارچ کے ذریعے اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو روز کے فضائی حملوں کے علاوہ اسرائیلی جماعتوں کے سربراہوں نے غزہ میں رہنے والے فلسطینی عہدیداروں اور عام شہریوں کو سنگین تنائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

ٹیگس