Jun ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں سے علاقائی سلامتی و استحکام متاثر: ترکی

ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کی یک طرفہ پابندیوں سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اناتولی کے مطابق، ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے باہمی تعاون اور اعتمادسازی کی تنظیم (CICA) کے پانچویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد اپنےٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں علاقائی امن اور استحکام کو درہم برہم کرتی رہتی ہیں اور ہم خطے میں امن اور استحکام کے قیام کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے.

واضح رہے کہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم(CICA) کے پانچویں سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے شرکت کی تھی۔

ٹیگس