Jun ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • شمالی بغداد کے بائی پاس علاقے میں وسیع سیکورٹی کارروائی کا آغاز

عراقی فوج کے میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں بائی پاس علاقے میں وسیع پیمانے پر سیکورٹی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے پریس اور میڈیا سینٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے اور مطلوب عناصر کے خلاف قانونی کارروائی تیز کرنے کے مقصد سے بغداد کے شمال میں چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع طارمیہ اور اس کے اطراف کے علاقوں پر مکمل نظر رکھنے کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کر دی گئی۔اس کارروائی میں بری و فضائیہ کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں اور فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔بغداد کے جنوبی اور شمالی مضافاتی علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے جوانوں پر ہونے والے حالیہ دو حملوں میں چار اہلکار جاں بحق اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ادھر صدر گروہ سے وابستہ، سرایا السلام گروہ نے شہر سامرا میں دہشت گرد عناصر کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے ۔

ٹیگس