Jun ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • شاہ بحرین کی جانب سے اسرائیلی صحافیوں کو دورے کی دعوت

حکومت بحرین نے مسئلہ فلسطین کے خلاف ہونے والی سازشی کانفرنس کی کوریج کے لیے اسرائیلی میڈیا کے نمائندوں کو بحرین آنے کی اجازت دے دی ہے۔

 رشیاٹوڈے کے مطابق اسرا‏ئیلی صحافی باراک راوید نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے چھے اسرائیلی صحافیوں کو منامہ کانفرنس کی کوریج کے لیے آنے کا خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

بعدازاں مشرق وسطی کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جیسن گرین بلاٹ نے مذکورہ اسرائیلی صحافیوں کے پیغام کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت بحرین کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔

بحرین کی شاہی حکومت مسئلہ فلسطین کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے تیار کردہ ناپاک منصوبے سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہونے والی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے۔

دنیا کے بہت سے ملکوں نے پچیس اور چھبیس جون کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والی اس کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

ٹیگس