Jun ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • شمال مغربی شام میں درجنوں دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے اپنے ملک کے شمال مغربی علاقے میں جاری آپریشن کے دوران ستر دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے فضائیہ کی مدد سے القصابیہ اور کفر نبودہ علاقوں کی جانب سے دہشت گردوں کی پیشقدمی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں ستر دہشت گرد ہلاک  اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شمال مغربی شام کے صوبے ادلب کے جنوبی سیکٹروں اور اسی طرح صوبہ حما اور لاذقیہ کے بعض علاقوں میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔
شامی فوج نے اپریل کے آخر میں دہشت گردوں کے خلاف شدید کارروائی کرتے ہوئے صوبہ حما کے شمالی اور شمال مغربی جبکہ صوبہ ادلب کے جنوب مغربی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ 

ٹیگس