Jul ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • سوڈان میں فوجی حکمرانوں کے خلاف ملک گیر مظاہرے

سوڈان میں ہزاروں لوگوں نے دارالحکومت خرطوم اور دیگر شہروں میں فوجی حکمرانی کے خاتمے کے لیے سڑکوں پر مظاہرے کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح کے شہروں کے مختلف مقامات پر اکٹھے ہوئے اور انہوں نے فوجی حکمرانی کے خاتمے کے حق میں نعرے لگائے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مظاہرین فوج کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جارہی ہے۔
سوڈان پروفیشنل ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق اتوار کو ہونے والے خونی مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں کم سے کم سات افراد ہلاک اور ایک سو اکیاسی زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گیارہ اپریل کو سوڈان کی فوج نے ملک میں جاری مظاہروں کے باعث تیس سال سے برسر اقتدار صدر عمر البشیر کو برطرف کرکے اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔
سوڈان کے عوام نے عمرالبشیر کی برطرفی کا خیر مقدم کیا لیکن وہ اقتدار سول انتظامیہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس