Jul ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں 2 سعودی فوجی ہلاک

یمنی نشانہ بازوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں 2 سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوجی اور قبائل نے سعودی کے سرحدی شہر نجران میں سعودی عرب کی جارح فوج اور آلہ کاروں کے ایک اجتماع پر فائرنگ کرکے 2 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

یمنی فوج اور قبائل نے سعودی عرب کی جنگی حکمت عملی اوراس کے اہداف کو ناکام بنادیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی اتحاد کی افواج 2015ء سے یمن کے مظلوم اور نہتے عرب عوام کا قتل عام کر رہی ہیں اور اس دوران یمن میں لاکھوں کی تعداد میں عورتیں، بچے، جوان اور سن رسیدہ افراد شہید، زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں اور عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے امریکی دباو کی وجہ سے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

 

ٹیگس