Jul ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • جدہ میں میوزیک فیسٹیول میں امریکی خاتون سنگر کی شرکت پر سعودی عوام کی برہمی

جدہ میں ہونے والے میوزیک فیسٹیول میں امریکہ کی خاتون سنگر کی شرکت پر سعودی عوام اور سوشل میڈیا کے صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

موسیقی کا یہ پروگرام جدہ میں اٹھارہ جولائی کو سعودی عرب کی سیاحت کی تنظیم کی نگرانی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں امریکہ کی خاتون سنگر نیکی میناژ بھی پروگرام پیش کرے گی۔

اس سلسلے میں سوشل میڈیا کے سعودی صارفین نے اس پروگرام کی مخالفت میں ہیش ٹیگ ٹرینڈ کیا ہےاور اعلان کیا ہے کہ بن سلمان کی بدلتی ہوئی پالیسیاں سعودی جوانوں کے اخلاقی زوال کا باعث بنیں گی۔

سعودی عرب میں بن سلمان نے ولیعہد بننے کے بعد خود کو اصلاح پسند ظاہرکرتے ہوئے اس ملک کا اقتصادی و سماجی ڈھانچہ نیز خارجہ پالیسیاں تبدیل کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔

ٹیگس