Jul ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی استقامت پر تاکید

فلسطین کی تحریک حماس کے القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماری تیاری ایک لمحے کے لئے نہیں رکی ہے ۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عزالدین قسام بریگید کے ترجمان ابوعبیدہ نے غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی پچاس روزہ جنگ کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ اس جنگ کے تصور سے اسرائیل کے فوجی و سیکورٹی اداروں کی بنیادیں آج بھی ہل جاتی ہیں۔انہوں  نے کہا کہ اس جنگ میں تحریک مزاحمت کی جوابی کارروائیوں نے دشمن کو حیرت زدہ کر دیا۔

واضح رہے کہ جولائی اور اگست دو ہزار چودہ میں پچاس روز تک جاری رہنے والی غزہ کی تباہ کن جنگ میں دو ہزار، تین سو بائیس سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے تھے جن میں تین سو چھیاسٹھ کمسن بچے، ایک سو اسّی شیرخوار بچے اور دو سو سینتالیس عورتیں شامل تھیں  ۔

ٹیگس