Jul ۱۲, ۲۰۱۹ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادئے

شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے شمالی حماہ میں رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے راکٹ اور ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا ہے۔

دہشت گردوں نے شام کے صوبہ حماہ کے کرناز شہر کے رہائشی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا جس میں سات عام شہری زخمی ہوگئے لیکن مجموعی طور پر شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان حملوں کو ناکام بنادیا - صوبہ حماہ کے ہی الشیخ زائد علاقے پر دہشت گردوں کا ایک راکٹ گرنے سے ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔ شامی فوج کے ایئرڈیفنس سسٹم نے دہشت گردوں کے ڈرون طیاروں کا پیچھا کرکے انہیں تباہ کردیا۔ شام میں اگر چہ فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے لیکن اس کے باوجود دہشت گرد گروہ ملک کے بعض علاقوں میں موجود ہیں اور رہائشی علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

کمنٹس