Jul ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • سعودی ہوائی اڈوں پر یمنی فوج کے ڈرون حملے

یمنی افواج نے ایک بار پھر جنوبی سعودی عرب کے جیزان ہوائی اڈے اور ملک خالد ائیر بیس پر ڈرون اور میزائل حملے کرکے ، پروازوں کی رفت و آمد معطل کردی

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے ڈرون یونٹ نے ایک بارپھر سعودی عرب کے شہر جیزان کے ہوائی اڈے اور عسیر شہر میں ملک خالد ایئر بیس پر حملہ کیا ہے -

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے قاصف ٹو کے ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے شہر جیزان کے ہوائی اڈے  پر جنگی طیاروں کے شیلٹر اور اہم اور حساس فوجی اہداف کو نشانہ بنایا -

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ یمنی فوج کے ڈرون طیاروں  کے حملوں کی وجہ سے سعودی شہر جیزان کے ہوائی اڈوں کی پروازیں معطل ہوگئیں کہا کہ جیزان ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کارروائی یمن کے مظلوم عوام کا محاصرہ جاری رکھے جانے کے جواب میں ہے - انہوں نے یمنی فوج کے کامیاب ڈرون حملے کے بعد کہا کہ یمن کے اندر اور باہر جارح قوتوں کے لئے اب کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں رہ گئی ہے -

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول مرکز یا فلائٹ راڈار چوبیس نے بھی اعلان کیا ہے کہ یمن میں خمی عودی نامی ائیربیس پر یمنی فوج کے حملے جاری ہیں اور جارح قوتوں کا جواب دینے کے لئے یمنی فوج کا حق محفوظ ہے -

سعودی عرب کے شہروں جیزان و ابہا کے ہوائی اڈوں اور عسیر کے ملک خالد ایئربیس پر گذشتہ ہفتوں سے یمنی فوج کے ڈرون اور میزائلی حملے جاری ہیں -

واضح رہے کہ جیزان اور ابہا ہوائی اڈوں اور عسیر میں ملک خالد ایئربیس کو جارح افواج کے جنگی طیاروں کی پروازوں اور ان طیاروں کو ایندھن  فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے -

اس درمیان یمن کی فوج کے سعودی شہر نجران میں بھی متعدد سعودی چیک پوائنٹس پر قبضہ  اور سعودی فوج کی کئی گاڑیوں کو ضبط کرلیا ہے - جبکہ یمنی فوج کے اسنائپروں نے بھی سعودی عرب کے سرحدی شہر عسیر میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرکے کم سے کم سات جارح فوجیوں کو ہلاک کردیا یمنی فوج کے توپخانوں نے بھی صوبہ عسیر کے مجازہ شرقی علاقے میں بھی جارح اتحاد کے فوجی اڈوں پر گولہ باری کی ہے -

 

ٹیگس