Jul ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • روس اور شام کے جنگی طیاروں کے حملوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ

روس اور شام کے جنگی طیاروں نے دہشتگردوں کے خلاف زبردست کارروائی کی ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق روس اور شام کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ ادلب کے مغرب میں الترکستانی دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانے کو تباہ کردیا ۔

 اطلاعات کے مطابق روسی اور شامی طیاروں نے جسر الثغور شہر میں 20 بار الترکستانی دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ یہ کارروائی اس وقت انجام دی گئی جب دہشت گرد ہتھیاروں کو منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ٹیگس