Jul ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • امریکا ہی افغانستان میں بدامنی کا ذمہ دار ہے، کرزئی

سابق افغان صدر حامد کرزئی نے افغانستان میں بدامنی کا ذمہ دار امریکا کو قراردیا ہے۔

افغانستان کے صدر سابق صدر حامد کرزئی نے جمعرات کو کابل میں ایک پریس کانفرنس میں افغانستان کے سلسلے میں امریکا کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بارے میں امریکا اور دیگر ملکوں کی سودے بازی ہی اس ملک میں بدامنی اور بحران کا باعث بنی ہے - ا فغان صدر نے امریکا اور پاکستان دونوں کو افغانستان میں جنگ کی آگ بھڑکنے کا اصل ذمہ دار بتایا اور تازہ صلح مذاکرات کا بانی بھی قراردیا -

حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان کے امن  کے عمل میں بارے میں امریکا کا رویّہ صحیح نہیں ہے اور اس بار بھی یہ مذاکرات ناکام ہوں گے - ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام اس طرح کے امن سمجھوتے کے بعد ملک کو مزید بدامنی کا شکار  دیکھنا نہیں چاہتے -

حامد کرزئی نے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ افغانستان کے دیرینہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک دیگر ممالک کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا-  واضح رہے کہ دوہزار ایک میں افغانستان پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کے بعد اس ملک میں بدامنی اور بحران میں شدت پیداہوئی ہے اور افغان عوام اپنے ملک سے غیر ملکی افواج کے فوری انخلا کا  مسلسل مطالبہ کررہے ہیں  ۔

ٹیگس