افغانستان: کابل دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافہ
Jul ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چھے ہو گئی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے کہا ہے کہ کابل یونیورسٹی کے سامنے جمعے کو ہونے والے بم دھماکے میں چھبّیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل کابل بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی۔
اس ترجمان کا کہنا ہے کہ کابل یونیورسٹی کے سامنے دو مقناطیسی بارودی سرنگوں کا بھی پتہ لگایا ہے جنھیں ناکارہ بنا دیا گیا۔
کابل یونیورسٹی کے سامنے جمعے کو یہ بم دھاکہ ایسے وقت ہوا ہے کہ شعبہ قانون کے ڈھائی ہزار اسٹوڈنٹ ایک پروگرام میں شرکت کرنے والے تھے۔
اب تک کسی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔