Jul ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • افغان شہریوں کی بڑی تعداد امریکی اور نیٹو فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوئی: اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں معصوم شہریوں کی بڑی تعداد طالبان اور دہشت گردوں کی بجائے مقامی فوج، امریکی اور نیٹو اتحادی کے ہاتھوں لقمہ اجل بن رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ سال 2019ء کے پہلے چھے ماہ میں 717 شہری افغان اور نیٹو افواج کے ہاتھ مارے گئے جبکہ تخریبی کارروائیوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں 531 باشندے لقمہ اجل بنے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ نئے اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکا اور طالبان  کے مابین مذاکرات  ہو رہےہیں۔

افغانستان کے لیے اقوامِ متحدہ کے معاون مشن (یواین اے ایم اے ) نے اپنے اعداد و شمار میں کہا ہے کہ زیادہ تر امریکی طیاروں کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں 363 افراد لقمہ اجل بنے ہیں جن میں 89 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ اموات 2019ء کے پہلے 6 ماہ میں ہوئی ہیں۔

 

ٹیگس