Aug ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • غزہ میں ایک فلسطینی کی شہادت

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کی حائل دیوار عبور کرنے کے بہانے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

پریس ذرائع کے مطابق غزہ کی سرحد پر جمعرات کے روز ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں غزہ کے جنوب میں واقع مشرقی خان یونس میں تین صیہونی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔صیہونی فوج کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ایک فلسطینی بھی نشانہ بنا۔فلسطین کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجی، مشرقی خان یونس میں سیکورٹی باڑ عبور کرتے وقت اس میں پھنس گئے، جس کے نتیجے میں تین صیہونی فوجی زخمی ہو گئے۔دوسری جانب صیہونی فوج نے جمعرات کی صبح مشرقی خان یونس میں زرعی اراضی اور نگراں ٹاور پر گولہ باری کی۔

ٹیگس