Aug ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کامیابی کے ساتھ جاری

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے صوبے نینوا میں مسلح افواج کے آپریشن کے تیسرے مرحلے میں داعش دہشت گرد گروہ کے بارہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ رضاکار فورس نے عراقی فوج کے ساتھ مل کر شہر موصل کے شمال مغرب میں واقع بادوش کی پہاڑیوں میں داعشی دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانوں اور موصل کے جنوب میں اس دہشت گرد گروہ کے سات ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

عراق کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان نے پیر کے روز دیالہ اور نینوا صوبوں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے مقصد سے مسلح افواج کے آپریشن کا تیسرا مرحلہ شروع کئے جانے کی خبر دی تھی۔

یہ آپریشن سات جولائی کو الانبار، صلاح الدین اور نینوا میں شروع کیا گیا تھا جبکہ اس آپریشن کے دوسرے مرحلے میں شمالی بغداد کے بعض علاقوں اور دیالہ، صلاح الدین اور الانبار صوبوں میں اہم کاروائیاں انجام پائی تھیں۔

ٹیگس