Aug ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

شامی فوج نے صوبہ ادلب کے قریب دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔

 دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ دستے، شمالی حماہ کے نواحی علاقوں سے پیشقدمی کرتے ہوئے صوبہ حماہ کے جنوبی علاقوں تک پہنچ گئے ہیں۔ 
شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس کارروائی کے دوران جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کو الجیسیات اور الھیبط ٹاؤن سے پیچھے دھکیلتے ہوئے جنوبی ادلب کے نواحی علاقے میں ان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ 
واضح رہے کہ شام کا بحران سن دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن ہمیشہ کے لیے اسرائیل کے حق میں موڑنا تھا۔ 
شامی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت کے ذریعے داعش کی بساط لپیٹ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

ٹیگس