Aug ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • شام: جنوبی ادلب میں تل سکیک پر شامی فوج کا کنٹرول

شامی فوج نے ادلب کے جنوبی مضافاتی علاقے تل سکیک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے فضائیہ کی مدد سے ادلب کے جنوبی مضافاتی علاقے تل سکیک کو آزاد کرانے کے علاوہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

شامی فوج نے اس علاقے میں پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر یدا۔

ادھر کرد ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوجیوں نے ڈیموکریٹک سیرین آرمی سے موسوم کرد ملیشیا کو صوبے الحسکہ کے شہر قامشلی میں دو سو ٹرک اسلحہ اور فوجی ساز و سامان بھیجا ہے۔

امریکہ اور اس کے اتحادی، جو شام میں دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے داخل ہوئے ہیں دہشت گردوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں اور انھیں فوجی ساز و سامان بھی فراہم کر رہے ہیں۔

ٹیگس