Aug ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۶:۰۴ Asia/Tehran
  • عید الاضحیٰ مبارک ہو

سحرعالمی نیٹ ورک خوشی اور مسرت کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور ہندوستان سمیت کئی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی جس میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں ۔ 

دنیا کے مختلف ممالک کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی آج عید الاضحیٰ  مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گئی اور نماز عید  کے حرم مطہر حضرت امام رضا(ع) حرم مطہر حضرت معصومہ (س) اور مساجد، امام بارگاہوں سمیت ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے۔

پاکستان اور ہندوستان میں نماز عید  کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔

نماز عید کے اجتماعات میں مسلمانوں کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ نماز عید سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔

سحرعالمی نیٹ ورک خوشی اور مسرت کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین،ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہے۔

ٹیگس