Aug ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • بغداد میں دھماکہ 30 جاں بحق و زخمی

بغداد میں دھماکے کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے۔

عراق کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کل عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے الدورہ میں حشدالشعبی کے  ہتھیاروں کے گودام میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور29  زخمی ہوئے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک گمنام طیارے نے اس گودام کو نشانہ بنایا۔ ابھی تک عراقی حکام نے سرکاری طور پر اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے

 

ٹیگس