Aug ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 8 طالبان  سمیت 15 ہلاک

افغانستان میں طالبان کے حملے اور طالبان پر حملے کے دوران 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کے مشرقی صوبہ کاپیسا کے ضلع تباغ میں طالبان کے مارٹر حملے میں 7 شہری ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

دوسری جانب خامہ پریس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے کم از کم آٹھ طالبان دہشت گردوں کو ہلاک اور ملک کے مشرقی صوبے لوگر میں واقع خودکش دہشت گردوں کے ایک تربیتی کیمپ کو تباہ کر دیا ہے۔

خامہ پریس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی 203 ویں تھنڈر کور نے افغانستان میں طالبانی دہشت گردوں کے بڑھتے حملے کے پیش نظر یہ  کارروائی کی۔

ٹیگس