Aug ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے پہلی بار سعودی عرب کے اندر سے دشمنوں کو خبردار کیا ہے۔

المیسرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ملک کے بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں سے ملاقات اور جنوبی سعودی عرب کے جیزان علاقے کے خوبہ شہر کے پاس فرنٹ لائن کا دورہ کیا اور یہ پیغام ان یمنی زرخریدوں کو بھیجا جو سعودی اتحاد کے فریب میں آ گئے ہیں ۔  انہوں نے زر خرید ایجنٹوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام معافی کا فائدہ اٹھائیں اور مادر وطن کی آغوش میں آ جائیں۔

ٹیگس