Aug ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر جارحیت میں 3 فلسطینیوں کی شہادت

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کی صبح غزہ کے شمال میں واقع مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری میں تین فلسطینی نوجوان شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس جارحیت میں زخمی ہونے والے چوبیس سے ستائیس سال کے درمیان کی عمر کے چاروں فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صیہونی حکومت کا دعوی ہے کہ یہ حملہ غزہ سے اسرائیلی علاقوں پر کئے جانے والے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

ہفتے کی صبح بھی غاصب صیہونی حکومت کےجنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں واقع مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔

ٹیگس