Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا نواں دور شروع

امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا نواں دور شروع ہوگیا ہے جسے واشنگٹن امن مذاکرات قرار دیتا ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے نویں دور کے مذاکرات میں شیر محمد عباس استانکزئی کی سرکردگی میں طالبان وفد حصہ لے رہا ہے۔ امریکہ کی جانب سے افغانستان کے امور میں خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد، اور کابل میں امریکی فوجی کمانڈ کے سربراہ اسکاٹ ملر شریک ہیں۔
 مذاکرات میں افغانستان سے امریکہ کی قیادت والی غیر ملکی فوج کے انخلا کے واضح نظام الاوقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ 
 امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کے آٹھ دور ہوچکے ہیں جن میں تاحال کوئی واضح نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔ 

ٹیگس