Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • یورپ کی سب سے بڑی مسجد چیچنیا میں تعمیر ہوئی۔ ویڈیو+تصاویر

چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ مسجد نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام نامی سے منسوب ہے۔

 یہ مسجد نبی خاتم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نامِ مبارک سے منسوب کی گئی ہے۔

چیچن انتظامیہ کے مطابق یہ مسجد یورپ کی سب سے بڑی اور حسین مسجد ہے جس کے اندر 30 ہزار  جبکہ اس کے باہر دالان میں 70 ہزار افراد نماز پڑھ سکتے ہیں۔

اس مسجد کے اطراف میں خوبصورت پودے، پھول اور فوارے لگائے گئے ہیں اور مسجد کی تعمیر میں خاص قسم کا ماربل اور دیگر تعمیراتی سامان استعمال کیا گیا ہے۔

روس کے اتحادی چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف مطابق یہ مسجد چیچنیا کے شہر شالی میں قائم کی گئی ہے جو دارالحکومت چیچنیا سے باہر ایک خوبصورت شہر ہے۔

گزشتہ جمعے کو اس خوبصورت مسجد کا با قاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر چیچن عوام اور مقامی حکام کے علاوہ غیر ملکی مہمان بھی موجود تھے۔

 

 
 
 

ٹیگس