Aug ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت استقامتی محاذ کے جوابی حملوں سے خوف زدہ

صیہونی فوج نے غزہ پٹی میں استقامتی گروہوں کے جوابی حملوں کے خوف سے مقبوضہ فلسطین میں شمال سے جنوب تک آئرن ڈوم نصب کردیئے ہیں-

لبنان کی العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے شام ، عراق ، لبنان اور غزہ پٹی پر اپنے حالیہ فوجی حملوں کے بعد استقامتی محاذ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ممکنہ  جوابی حملوں کے خوف سے فوج کو ہائی الرٹ کردیا ہے-

اس سلسلے میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ استقامتی محاذ خاص طور سے شام اور حزب اللہ پر صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئےحملے تل ابیب انتظامیہ کی پریشانی کی علامت ہیں - عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی حکومت کی فوجی مہم جوئی اس حکومت کو گرنے سے نہیں بچا سکتی اور صیہونی انتہا پسند بھی تحریک استقامت کے ردعمل سے محفوظ نہیں رہیں گے -

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بقاع کے علاقے میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ایک اڈے پر بمباری کی ہے- اسی طرح صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی پر فضائی حملے میں شمالی غزہ کی بیت لاہیا کالونی میں استقامتی محاذ کے ٹھکانوں کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے -

ٹیگس