Aug ۲۸, ۲۰۱۹ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • عدن کا ایئرپورٹ، منصور ہادی سے وابستہ فوجیوں کے کنٹرول میں

یمن کے مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ فوجیوں نے عدن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عدن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منصور ہادی کے فوجیوں کے قبضے کے بعد ایئرپورٹ کا عملہ کہیں اور منتقل ہوگیا ہے۔
 
اس رپورٹ کے مطابق العریش کے علاقے میں منصورہادی سے وابستہ فوجیوں اور جنوبی عبوری کونسل کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
جنوبی عبوری کونسل کو متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے۔ سعودی عرب سے وابستہ مستعفی صدر منصور ہادی اور امارات سے وابستہ جنوبی عبوری کونسل کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپیں پہلی اگست سے شروع ہوئی ہیں۔ عدن میں جھڑپوں کی بنا پر سیکڑوں خاندان محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور نہایت مشکل معاشی حالات سے دوچار ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے مارچ دوہزارپندرہ میں یمن پر حملے کے بعد اس ملک کے ایک ایک حصے پر قبضہ کر لیا ہے اور یمنی فوجیوں اور عوام پر حملوں اور ان کے خلاف کارروائیوں کے لئے مقامی اور بیرونی ایجنٹوں اور کرائے کے فوجیوں کو استعمال کرتے ہیں۔ 

ٹیگس