Sep ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • شام  نے کی اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے اقدام کی حمایت

شام نے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ لبنان کے اقدام کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سانا  کی رپورٹ کے مطابق شام کی حکومت نے" آویویم " میں اسرائیل کی فوجی گاڑی کو تباہ کرنے کے حزب اللہ لبنان کے دفاعی اقدام کو جراتمندانہ قراردیتے ہوئے اس کی بھر پور حمایت کی ہے۔

شامی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے بے مثال کارروائی میں اسرائیلی فوج کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنا کر اسرائیل پر مزید خوف و ہراس طاری کردیا ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے کہا کہ حزب اللہ نے کامیاب حملہ کرکے اسرائیل کی کھوکھلی طاقت کا طلسم توڑدیا ہے۔

ٹیگس