Sep ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • یمن کی جوابی کارروائیوں میں تیس سعودی ایجنٹ ہلاک و زخمی

یمنی فوج اور رضاکار فورسز کی جوابی کارروائیوں میں تیس سعودی ایجنٹ ہلاک اور ہوگئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے بدھ کی شام صوبہ حجہ کے علاقے حرض کے مغرب میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے اڈوں پر زلزال- ون اور کیٹوشا میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تیس سے زیادہ جارح فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے-

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور فوجی چھاؤنیوں پر یمنی فوج اور رضاکار فورسز کے کامیاب میزائلی اور ڈرون حملے ریاض حکومت کے لئے ڈراؤنے خواب بن گئے ہیں- سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے-

یمن میں جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری جاں بحق ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں افراد بےگھر اور دربدر ہوچکے ہیں - سعودی حملوں اور محاصرے کے باعث اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے-

ٹیگس