Sep ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپی یونین  کی تشویش

پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ملائیشین ہم منصب اور یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق کو فون کرکے مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان کےوزیر خارجہ نے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمن گلیمور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گفتگو کی۔ اس موقع پر یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی ایمن گلیمور نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ لاکھوں نہتے مسلمان مسلم دنیا کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں، بین الاقوامی رپورٹس، ایک نئے انسانی المیے کے رونما ہونے کی نشاندہی کر رہی ہیں، ہندوستان کے یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، کشمیر میں 4 ہفتوں کے کرفیو سے زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہےاور کشمیر میں صورتحال اس قدر تشویش ناک ہے کہ انسانی جان بچانے والی ادویات اور خوراک تک میسر نہیں۔

ٹیگس