Sep ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • صیہونی ڈرون طیاروں نے غزہ پٹی کو نشانہ بنایا

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح غزہ پٹی پر بمباری کی

 ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے شمالی غزہ پٹی کے بیت لاہیا علاقے میں فلسطینی استقامتی محاذ کے ٹھکانوں پر حملے کئے-ابھی تک اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصانات کی خبریں موصول نہیں ہوئی ہیں- 

صیہونی حکومت کے توپخانوں نے بھی بدھ کی رات مشرقی غزہ پٹی میں فلسطینی استقامت کے ٹھکانوں کو ہدف بنایا تھا-صیہونی حکومت کے جنگی جہاڑ ، ڈرون طیارے ، ہیلی کاپٹر اور توپخانوں نے حالیہ ہفتوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں -

صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پٹی پر اپنے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے-

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں-

غزہ پٹی دوہزار چھے سے اسرائیل کے بحری ، بری اور فضائی محاصرے میں ہے جس کی بنا پر عام شہریوں کو سخت مسائل کا سامنا ہے-  

 

ٹیگس