Sep ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • سعودی آئل ریفائنری آرامکو میں آتش زدگی

سعودی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے مشرق میں واقع آرامکو آئل ریفائنری میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی خبر دی ہے۔

ایسوشیٹڈ پریس نے سعودی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی آئل ریفائنری آرامکو میں بڑے پیمانے پر آگ لگی ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ تاہم  سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر اور ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکوں کی آوازوں کے ساتھ آگ کے شعلے آسمان کی جانب بلند ہوئے۔

سعودی آئل ریفائنری آرامکو کا شمار دنیا کی بڑی تیل کمپنیوں میں ہوتاہے اور مالی سال کے 6 ماہ میں اس کی آمدنی میں 12 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ٹیگس